Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرئہ ارض کی حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:07

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرئہ ارض کی حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کرئہ ارض کی حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ پانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کے ساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ہمیں انفرادی و اجتماعی سطح پراپنے ماحول کو آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقدرتی معمولات میں اضافے کے باعث زمین پر غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ زمین کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے لئے درست سمت میں اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مقصد کیلئے وضع کردہ پالیسی پر موثر طریقہ سے عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچائو کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اس دن کاتقاضا یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کرہ ارض کو محفوظ بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ماحولیات کے تحفظ اور زمین کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا نے کے عزم کا ارادہ کرنا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات