اسلام آباد،سپریم کورٹ کے احکامات ،غیر مجاز شخصیات کی سکیورٹی پر مامور پولیس کے 246اہلکارواپس بلا لئے گئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:04

اسلام آباد،سپریم کورٹ کے احکامات ،غیر مجاز شخصیات کی سکیورٹی پر مامور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے غیر مجاز شخصیات کی سکیورٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے 246اہلکاروں کو واپس بلالیا ہے ۔

(جاری ہے)

واپس بلائے جانے والے اہلکاروں میں 50اہلکار سیاسی شخصیات ،86جوڈیشری/سول ججز،33سابقہ آئی جیز/ریٹائرڈ /ٹرانسفرڈ آئی جیز،21اہلکار اسلام آباد انتظامیہ کے افسران،03اہلکار فارنرزاور 33پولیس اہلکار بیوروکریٹس،میڈیا نمائندوںاور سویلینز کی سکیورٹی پر مامور تھے۔ان تمام اہلکاروں کو فوری طورپر پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔۔۔۔