نوازشریف حکومت نے پی آئی اے کو تجربے کیلئے استعمال کیا ، پریمئیر فلائٹس چلا کر اربوں روپے کا نقصان کیا ،

اقتدار کو منزل سمجھنے والوں کی سوچ پر افسوس ہوتا ہے ۔ پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والے ساتھیوں کا دکھ ہوتا ہے۔ قمرزمان کائرہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:04

نوازشریف حکومت نے پی آئی اے کو تجربے کیلئے استعمال کیا ، پریمئیر فلائٹس ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف حکومت نے پی آئی اے کو تجربے کیلئے استعمال کیا ، پریمئیر فلائٹس چلا کر اربوں روپے کا نقصان کیا ، اقتدار کو منزل سمجھنے والوں کی سوچ پر افسوس ہوتا ہے ۔ پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والے ساتھیوں کا دکھ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ء قمرزمان کائرہ نے کہا پانچ سال میں وفاقی حکومت نے جتنے تجربے کیے سب کے سب ناکام ہوئے، پی آئی اے کو اس کے پیروں پر کھڑا کرنے کا فارمولا دینا ہے ، حکومت میں بیٹھ کر ان کی رال ٹپک رہی ہے کہ کیسے پی آئی اے کو کھا جائیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر پی آئی اے کو فعال ادارہ بنانا ہے ، پیپلزیونٹی اور اتحادیوں کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایئرلیگ والے میاں صاحب کیطرح نہیں کہیں گے کہ ہمیں کیوں نکالا، ریفرنڈم میں مخالفوں کو اتنے ووٹ نہیں ملے جتنی ہماری لیڈ تھی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پی آئی اے کے مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدوروں کا ساتھ دیا ، ۔