چیف جسٹس کی جانب سے ملک بھر میں غیر مستحق افراد سے سکیورٹی اہلکاروں کی واپسی کے احکامات

ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی کی ضلعی پولیس نے بھی 80فیصد سیاسی و مذہبی شخصیات سے پولیس گارڈ اور گاڑیاں واپس لے لی سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان ، میٹرو بس سروس کے چیئرمین حنیف عباسی اور میئر راولپنڈی سمیت راولپنڈی کی متعدد اہم مذہبی و سیاسی شخصیات نہتی ہو گئی

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:00

چیف جسٹس کی جانب سے ملک بھر میں غیر مستحق افراد سے سکیورٹی اہلکاروں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے ملک بھر میں غیر مستحق افراد کو پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی اہلکاروں کی واپسی کے احکامات کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی کی ضلعی پولیس نے بھی 80فیصد سیاسی و مذہبی شخصیات سے پولیس گارڈ اور گاڑیاں واپس لے لی ہیں جس کے بعد سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان ، میٹرو بس سروس کے چیئرمین حنیف عباسی اور میئر راولپنڈی سمیت راولپنڈی کی متعدد اہم مذہبی و سیاسی شخصیات نہتی ہو گئی ہیں ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے احکامات سے قبل ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر300کے قریب اسسٹنٹ سب انسپکٹروں سے کانسٹیبل تک مسلح پولیس اہلکاراور پولیس کی گاڑیاں وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی پر مامور تھیں ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ایلیٹ فورس کی6اہلکار اور2گاڑیاں ، میٹرو بس سروس کے چیئر مین حنیف عباسی کے ساتھ ایلیٹ فورس کی3اہلکار اور1گاڑی جبکہ میئر راولپنڈی سردار نسیم اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ساتھ 1پولیس موبائل موجود ہوتی تھی اسی طرح لال حویلی پر بھی24گھنٹے پولیس گارد تعینات تھی تاہم چیف جسٹس کے احکامات کے بعد مذکورہ شخصیات کے علاوہ ضلع بھر میں تمام مذہبی و سیاسی شخصیات سے پولیس سکیورٹی کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق فی الوقت مجموعی طور پر240اہلکار وی آئی پی شخصیات کے ساتھ مامور تھے جن میں سی210کلوز کر دیئے گئے ہیں اور باقی ماندہ بھی جلد کلوز کر دیئے جائیں گے ۔