جمرود:نشہ ایک لعنت ہے، تعلیم اور کھیل سے ہی نشے کا خاتمہ ممکن ہے۔ معراج آفریدی

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:58

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) کھیل اور تعلیم کو عام کرنے سے ہی منشیات سمیت دوسر ے سماجی برائیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ تعلیم کے ذریعے انسان اچھے اور برے میں تمیز کر سکتا ہے جبکہ کھیل کے ذریعے ہمارے نوجوان نسل اور عام لوگوں کو ایک صحت مند سرگرمی میں مشغول رکھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خیبر ویلفیئر اینڈ سپورٹس فورم کے چیئرمین معراج آفریدی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ اور روکتھام وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے لیکن انکو صرف ایک قسم کی کاروائیوں یا حکمت عملی کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کو لوگوں کی دلوں اور ذہنوں سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ مختلف مقامات پر اگاہی مہم کیے جائے اور انکو کھیل کے ذریعے تفریح کے مواقع دئے جائے تا کہ وہ اس لعنت کی طرف مائل نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو کھیل و تفریح اور مختلف اگاہی مہمات کے ذریعے نشہ میں مبتلا ہونے سے پچاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اج کل ہماری نوجوان نسل آئیس نشہ کے عادی ہو رہے ہیں جو کہ ایک زہر ہے جو انسان کو بلکل تباہ کر دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عنقریب ہم ڈرگز فری پاکستان کے نام سے T10 کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کرنے والے ہیں جس کے ذریعے ہم لوگوں کو ایک صحت مند سرگرمی میں مشغول رکھنے کیساتھ ساتھ لوگوں میں منشیات کے متعلق اگاہی بھی پیدا کرینگے۔ انہوں نے منشیات کے خلاف جمرود پولیٹکل انتظامیہ کی کاروائیوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس تسلسل کو جاری رکھے گے