Live Updates

ن لیگ سے بغاوت یا وفاداری، حنیف عباسی نے فیصلہ سنا دیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:52

ن لیگ سے بغاوت یا وفاداری، حنیف عباسی نے فیصلہ سنا دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) پنجاب سپورٹس سٹیئرنگ کمیٹی و میٹرو بس سروس کے چیئر مین محمد حنیف عباسی سمیت مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تاحیات حمائیت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ن لیگ سے ہماری وابستگی انتخابی ٹکٹ سے مشروط نہیں بلکہ ہم نواز شریف کے نظریات کے ساتھ ہیں ن لیگ نے گزشتہ 5سال میںبیک وقت عدالتوں ، دھرنوں اور احتجاج کے باوجود شہر میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا کارڈیالوجی ،راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں کی حالت زار میں بہتری ، پبلک ٹرانسپورٹ پر یومیہ سفر کرنے والے 1لاکھ55ہزار افراد کے لئے میٹرو بس سروس کا اجرا ، 70سال میں پہلی مرتبہ راولپنڈی میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام گائنی کے شعبہ میں350خواتین کے لئے او پی ڈی اور50بستر کے فلٹر کلینک کا قیام ،راول روڈ پر 120کنال پر نئے شہباز شریف پارک کے قیام کے علاوہ شہر کے تمام پارکوں کی بہتری ،فلائی اوورز اور انٹر چینج کی تعمیر،36فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے علاوہ گلیوں ، سڑکوں ، نالوں ، نالیوں اور سیوریج سمیت پینے کے صاف پانی کے منصوبے شامل ہیں یورالوجی سینٹر مری روڈ پر الیکشن کمیشن کی جانب سی50کروڑ روپے کے فنڈز روکنے کے احکامات کے بعد منصوبہ التوا کا شکار ہے جو ووٹ یہاں سے لیتے ہیں اور سوتے ایف 6 اور بنی گالہ میں ہیں راولپنڈی کے عوام اسلام آباد کے پوش علاقوں میں رہنے اور پیچھے لال حویلی کا بیک گرائونڈلگا کر ویڈیو بیان جاری کرنے والوں سے با خبر ہیں عمران خان کے دورہ راولپنڈی کے دوران کمیٹی چوک میں بھی کسی نے اسے چائے نہیں پوچھی جبکہ شہر میں جاری غیر اعلانیہ انتخابی مہم کے دوران کوئی شخص شیخ رشید کے لئے اپنی بیٹھک کھولنے کے لئے تیار نہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز راولپنڈی کے صحافیوں کے اعزا زمیں دیئے کے ناشتہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاناشتہ کی تقریب میں میئر راولپنڈی سردار نسیم ،ڈپٹی میئر چوہدری طارق ، سابق و موجودہ اراکین اسمبلی ملک ابرار ،راجہ حنیف ، زیب النسا اعوان ، لبنیٰ ریحان ،شکیل اعوان، چوہدری ایازاور پیرزادہ راحت قدوسی بھی موجود تھے حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کا موازنہ آج سی10سال قبل کے شہر سے کیا جائے تو عوام خود نتارا کرلیں گے اس کے باوجود ہمارے خلاف پروپیگنڈے اور گالیوں کے لئے میدان کھلا ہے 10سالہ کارکردگی شاہد ہے کہ ہم نے بیک وقت عدالتوں ، دھرنوں اور احتجاج کے باوجودنہ صرف شہر میں خدت کی سیاست کو دوام بخشا بلکہ اپنے بچوں کو رزق حلال کھلانے کے لئے بھی جدوجہد جاری رکھی انہوں نے 5سالہ کارکردگی کا مختصر خاکہ بتاتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں کی حالت زار میں بہتری ، پبلک ٹرانسپورٹ پر یومیہ سفر کرنے والے 1لاکھ55ہزار افراد کے لئے میٹرو بس سروس کا اجرا ، 70سال میں پہلی مرتبہ راولپنڈی میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام گائنی کے شعبہ میں3503خواتین کے لئے او پی ڈی اور50بستر کے فلٹر کلینک کا قیام ،راول روڈ پر 120کنال پر نئے شہباز شریف پارک کے قیام کے علاوہ شہر کے تمام پارکوں کی بہتری ،فلائی اوورز اور انٹر چینج کی تعمیر،36فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے علاوہ گلیوں ، سڑکوں ، نالوں ، نالیوں اور سیوریج کے علاوہ پینے کے صاف پانی کے منصوبے شامل ہیں انہوں نے تکمیل کے قریب یورالوجی سینٹر مری روڈ پر الیکشن کمیشن کی جانب سی50کروڑ روپے کے فنڈز روکنے کے احکامات کے بعد معاملہ التوا کا شکار ہے حالانکہ96کنال پر مشتمل 300بستر کے اس ہسپتال کی تکمیل کے لئے 60ڈائلیسز مشینیں اور تمام فرنیچر بالکل تیار ہے تاہم ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیداروں نے سپلائی روک لی ہے انہوں نے کہا کہ یورالوجی سینٹر کی ایمرجنسی اور او پی ڈی رواں ماہ میں فعال ہو جانا تھی لیکن فنڈز رکنے کے باعث تمام معاملات معطل ہو گئے ہیں حالانکہ اس عظیم منصوبے میں ہمیں ووٹ کا لالچ نہیں تھا بلکہ اس منصوبے سے خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت راولپنڈی ڈویژن کے مریض مستفید ہوتے لیکن یہ ہسپتال مکمل نہ ہونے سے کسی بھی موت کا ذمہ دار کون ہو گا راولپنڈی کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت وہ واحد سیاسی جماعت ہے جسے بیرونی سے زیادہ اندرونی مخالفت کا سامنا ہے میرے ٹوئیٹراور فیس بک پر جعلی اکائونٹ بنا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورہ راولپنڈی کے دوران کمیٹی چوک میں بھی کسی نے اسے چائے نہیں پوچھی جبکہ شہر میں جاری غیر اعلانیہ انتخابی مہم کے دوران کوئی شخص شیخ رشید کے لئے اپنی بیٹھک کھولنے کے لئے تیار نہیں خود کو ٹکٹ ملنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ راولپندی کے عوام اگر کسی نئے امیدوار سے مطمئن ہیں تو میدان حاضر ہے لیکن اگر مجھے بھی ٹکٹ کی دوڑ میں ہی شامل ہونا ہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے انہون نے کہا کہ پہلے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی فندز روکے جاتے تھے الیکن اس مرتبہ پہلے ہی پابندی لگا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے لئے ہمارے آئندہ منصوبوں میں 76کروڑ روپے کی لاگت سے عمار چوک انڈر پاس،راولپندی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی توسیع ترجیحی منصوبے ہیں انہوں نے راولپنڈی میں پینے کے پانی کے منصوبوں کی تفصیلات کے ساتھ یہ بھی اعتراف کیا کہ واٹر سپلائی کے منصوبوں پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ہم دنیا میں جنت نہیں بنا سکتے کیونکہ جنت تو صرف اللہ کے پاس ہے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا کہ 2008سی2018تک پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کے ادوار کا دیانتداری سے جائزہ لیا جائے تو سب کچھ کھل کر سامنے آجاتا ہے لیکن کچھ لوگ شتر مرغ کی طرح آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ہم نے کینٹ کے علاقے میں9نئی ڈسپنسریاں ، 2ڈگری کالج ،اور 10ہائی سکولوں کے علاوہ سڑکوں اور گلیوں سمیت متعدد منصوبے مکمل کئے انہوں نے کہا اس کے باوجود موجودہ حالات میں ہم ٹکٹ کے ساتھ نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں پارٹی جو فیصلہ کرے گی ہم اسے من و عن تسلیم کریں گے ہم اپنے قائد نواز شریف کے نظریات کے ساتھ ہیں اور مرنا جینا نواز شریف کے ساتھ ہے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے عدالتی فیصلے کے بعد اس کی تاحیات حمائیت جاری رکھیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات