متحدہ مجلس عمل کا قومی ورکر کنو نشن 2مئی کو اسلام آباد کے کنو نشن سینٹر میں منعقد ہو گا، میاں محمد اسلم / مولانا عبدالغفور حیدری

متحدہ مجلس عمل کا قیام قوم کو نیا ولولہ اور عزم فراہم کر ے گا اور دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل ہی برسراقتدار آئے گی، رہنما

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:52

متحدہ مجلس عمل کا قومی ورکر کنو نشن 2مئی کو اسلام آباد کے کنو نشن سینٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیروسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور جمعیت علماء اسلام کے (ف) کے مر کزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا قومی ورکر کنو نشن 2مئی کو اسلام آباد کے کنو نشن سینٹر میں منعقد ہو گا، قومی ورکر کنو نشن میں ہزاروں افرد شر یک ہوں گے ،ورکر کنونشن صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک جا ری رہے گا ،جس سے متحدہ مجلس عمل کے مر کزی قائدین مولانا فضل الر حمن ، سینیٹر سراج الحق ،علامہ ساجد علی نقوی ، پرو فیسر ساجد میر، علامہ شاہ انس نو رانی ، متحدہ مجلس عمل کے مر کزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، سمیت دیگر رہنماء خطاب کر یں گے ۔

قومی ورکر کنو نشن کے انتظامات کے لیے میاں محمد اسلم کی سر براہی میں 15 انتظامی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا متحدہ مجلس عمل کا قیام قوم کو نیا ولولہ اور عزم فراہم کر ے گا اور دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل ہی برسراقتدار آئے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے متحدہ مجلس عمل کے قومی ورکر کنونشن کی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس اور کنونشن سینٹر کے دورے کے بعد پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے صدر مولانا عبد الرئوف ، ،مولانا اسد اللہ عباسی ،قاری سہیل عباسی ،مفتی عبداللہ ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، جمعیت علماء پاکستان کے نائب امیر عامر عبداللہ ، حا مد رضا بھٹی ، نائب امیرجماعت اسلامی اسلام آباد صا حبزادہ ولی اللہ بخاری، محمد کاشف چوہدریاور دیگر رہنمائوں نے بھی اظہار خیال کیا ۔

میاں محمد اسلم اور مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے متحدہ مجلس عمل کا قیام وقت کی اہم تر ین ضرورت تھی،جو انشاء اللہ ملک سے فقہی ، گروہی اور نسلی تعصبات کا خا تمہ کر کے کلمہ طیبہ کا نظام نافذ کر ے گی ، انھوں نے کہا ستر سال سے قوم کو مشکالات سے دو چار کر نے والوں کا حقیقی احتساب آئندہ الیکشن میں کیا جا ئے گا ،کیو نکہ ملک میں غربت ، جہالت ، بے روزگاری ، بدامنی ، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا اصل مجرم حکمران یہی ٹولہ ہے ۔

میاں محمد اسلم اور مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ملک کو دیانتدار اور باکردار قیادت صرف علماء اور صاحب تصوف ہستیاں ہی دے سکتی ہیں جو عام لوگوں کی عزت و تکریم اور محبت و عقیدت کا مرکز ہیں ۔ پاکستان کے قیام میں علماء و مشائخ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر آج تک مسلط رہنے والوں نے سوائے لوٹ مار اور کرپشن کے کچھ نہیں کیا ۔ بار بار آزمائے ہوئوں کو آزمانا خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانی کے لیے ایک کے بعد دوسرے اور دوسرے کے بعد پھر پہلے کو آزمایا گیا مگر ستر سال میں کوئی خیر برآمد نہیں ہوا بلکہ آدھا ملک بھی ہاتھ سے جاتا رہا۔اعجاز خان