پیپلزپارٹی نفرتوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کریں گے ، میر علی مدد جتک

مسلم لیگ (ن) اور قوم پرستوں کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ووٹ کی عزت کی باتیں کرنے والے 4 سال پہلے کیوں عوام کو ریلیف نہیں دیتے تھے،صوبائی صدر پیپلز پارٹی

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نفرتوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کریں گے مسلم لیگ (ن) اور قوم پرستوں کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ووٹ کی عزت کی باتیں کرنے والے 4 سال پہلے کیوں عوام کو ریلیف نہیں دیتے تھے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کے ساتھ ہونی والی زیادتیوںکا ازالہ کرے گی پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لئے جو کردار ادا کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی جو لوگ آج جمہوریت کے چیمپئن بن کر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں وہ ہمیشہ عوام کو بے وقوف بنانے پر تلے ہوئے ہیں مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے صوبہ کو تباہی و بربادی سے دوچارکیا اور برادر اقوام کے درمیان نفرتوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر صوبہ میں جاری محرومی کا ازالہ کرے گی اور صوبہ میں عوام کو روزگار کے مواقعے مہیا کرے ایئر پورٹ روڈ پر جلوس کی شکل میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرکو جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا اس موقع پر سینکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شامل تھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی طورخان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے پیپلزپارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر سحرگل خان خلجی ‘ میر مولابخش گورگیج ‘ موسیٰ جان خلجی ‘ ربانی خلجی ‘ ولی محمد قلندرانی ‘ جہانگیر خلجی اور ثناء جتک نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عبدالغنی خلجی ‘ سعیدالرحمان ‘ عبدالصمد ‘ عبدالہادی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی میر علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان میں جس طرح قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے 70 سال میں صوبہ کو تباہی سے دوچارکیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی پشتون اور بلوچ عوام کے درمیان نفرتیں کرنے والے کی سازشوں کو اب کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ان قوم پرستوں نے برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کئے جب اپنے مفادات کی بات آتی ہے تو اکٹھے ہو جاتے ہیں جب مفادات نہ ہوں تو برادر اقوام آپس میں لڑاتے ہیں پیپلزپارٹی نفرتوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کریں گے مسلم لیگ (ن) اور قوم پرستوں کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ووٹ کی عزت کی باتیں کرنے والے 4 سال پہلے کیوں عوام کو ریلیف نہیں دیتے تھے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کے ساتھ ہونی والی زیادتیوںکا ازالہ کرے گی ہم سمجھتے ہیں کہ آج بھی پیپلزپارٹی ملک میں جمہوری نظام کی بقاء اور ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے آمریت کی گود میں سیاست کرنے والے کبھی بھی جمہوریت کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان نعروں میں نہ آئیں پیپلزپارٹی عوام کی حقیقی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لئے جو کردار ادا کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی جو لوگ آج جمہوریت کے چیمپئن بن کر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں وہ ہمیشہ عوام کو بے وقوف بنانے پر تلے ہوئے ہیں مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے صوبہ کو تباہی و بربادی سے دوچارکیا اور برادر اقوام کے درمیان نفرتوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر صوبہ میں جاری محرومی کا ازالہ کرے گی۔