وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی آمدنی میں دوران وزارت کروڑوں روپے کا اضافہ ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اپریل 2018 20:39

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق  کی آمدنی میں دوران وزارت کروڑوں روپے کا اضافہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21اپریل 2018ء) :وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی آمدنی میں دوران وزارت کروڑوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔آمدنی میں اس قدر نمایاں اضافے پر ناقدین کی جانب سے سوال اٹھائے جانے لگے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے آج کل نیب کے شکنجے میں آئے ہوئے ہیں جس کےبعد اکے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی جارہی ہے۔قومی اخبار کے مطابق وفاقی وزیر کی آمدن میں دوران وزارت حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی آمدنی میں دوران وزارت 10کروڑ کا اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

آمدنی میں اس قدر نمایاں اضافے پر ناقدین کی جانب سے سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔سعد رفیق نے جب وزارت سنبھالی تھی تو اس وقت انکی آمدنی 4کروڑ کے لگ بھگ تھی جو بڑھ کر 14کروڑ روپے ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے وزارت سنبھالنے کے بعد ایک کلب کی ممبر شپ بھی لی اور انکا سفر شوق بھی عروج پر پہنچ گیا اور انہوں نے 4 سالوں میں سفری اخراجات 7لاکھ سے 28 لاکھ تک بڑھا لئیے۔2014میں وزیر موصوف نے 21 لاکھ تک کے تحفے دئیے بھی اور لئیے بھی تاہم اب تحفے تحائف کا سلسلہ بند بھی ہو چکا ہے جبکہ انکی زیر ملک اراضی میں بھی خاصا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :