پاکستان مسلم لیگ الیکشن لڑے گی اور کامیاب بھی ہو گی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:36

پاکستان مسلم لیگ الیکشن لڑے گی اور کامیاب بھی ہو گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)آئندہ عام انتخابات اپنی انتخابی مہم کے دوران ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے کو آگے لے کر بڑھے گی ۔ہفتہ کو یہاں لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہو گا جو ووٹ کی حرمت کی مخالفت کرے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، جو دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے لندن آئے ہیں، نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ الیکشن لڑے گی بھی اور کامیاب بھی ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نگران وزیر اعطم کے نام کا فیصلہ میں اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کریں گے۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی لندن سے واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف پاکستان سے آئے ہیں اورواپس بھی وہیں جائیں گے۔ایک سوال پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میرے مشیر برائے خزانہ،محصولات و اقتصادی امور ڈویژن مفتاح اسمائیل کی ذمہ داری ہے،جو اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔