ن لیگ عوام سے باقی پارٹیاں اوپرسے حکم لینے والی ہیں،نوازشریف
سراج الحق نےبتا دیا سنجرانی کوووٹ دینےکاحکم اوپرسےآیا،ن لیگ ایسی قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی،جنہوں نےبلوچستان میں اسمبلی الٹائی،مشکل وقت ضرورہے،لیکن ایسابندہ نہیں چھوڑکربھاگ جاؤں،عمران بھی بتائیں تیرکوووٹ دینےکاحکم کس نے دیا؟ قائد ن لیگ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 20:28
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ایسی نگران حکومت ہونی چاہیے جس پر کسی کا دباؤ نہ ہو۔ نوازشریف نے کہا کہ میری تو زبان بندی کردی گئی ہے۔ عوام الیکشن کو ریفرنڈم سمجھ کر اس میں حصہ لیں۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن کوووٹ دیں اورمسلم لیگ ن حقداربھی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان سے پوچھیں کیا اُن کے ممبران نے تیرپرمہرنہیں لگائی؟ سینیٹ الیکشن میں کیا ہوا سراج الحق نےکل بتا دیا۔ سراج الحق نے بتایا کہ سنجرانی کوووٹ دینے کا حکم اوپرسے آیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی پارٹیاں اوپرسےحکم لینےوالی ہیں لیکن ن لیگ عوام سے حکم لیتی ہے۔ ن لیگ دوسری قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی۔ جنہوں نے بلوچستان میں اسمبلی الٹائی اور سنجرانی کو چیئرمین بنوایا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک مشکل وقت میرے اوپرضرورآیا ہے۔ میں اس طرح کا بندہ نہیں ہوں کہ چھوڑکربھاگ جاؤں۔ یہ پاکستان کو کس طرف لےکرجائیں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ عمران خان سے پوچھیں تیرپرمہرلگائی ہےتو کس کےحکم پر لگائی؟ عمران خان نام لیں انہیں زرداری نے کہا یا کسی نے اوپرسے حکم دیا تیرکو ووٹ دو۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کا لندن میں حسن نواز کے دفتر میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان قائد ن لیگ نوازشریف سے نگراں سیٹ اپ پربات چیت کی گئی۔اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حسن نواز کے دفتر سے روانہ ہوگئے ہیں۔ حسن نواز نے بتایا کہ ووٹ کو عزت دو،یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.