کراچی میں پانی کا شدید بحران، پانی دو ووٹ لو،شہریوں کا اعلان

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کے شہریوں نے اعلان کیاہے کہ پانی دو ووٹ لو، بورنگ کا گندا پانی پینے سے لوگ بیمار ہونے لگے۔سمندر کنارے شہر قائد کے باسی پیاس سے بے حال ہیں، کراچی کی نصف سے زائد آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے۔ شہر میں پانی کی قلت کئی وجوہات کے باعث بحران میں تبدیل ہوگئی ہے۔

درجنوں علاقے ایسے ہیں جہاں پانی ملنا خواب بن کر رہ گیا ہے۔ لائنز ایریا میں گندا اور بدبودار پانی دیا جارہا ہے۔ شہری سخت پریشان ہیں، کہتے ہیں سیاستدان وعدے پورے نہیں کرتے۔اورنگی ٹائون میں بھی پانی کا مسئلہ سنگین، بوند بوند کو ترستے علاقہ مکین دہائیاں دیتے سڑکوں پر آگئے۔ لائنز ایریا سمیت کئی علاقوں میں بھی پانی کی قلت تشویشناک صورتحال اختیار کر گئی۔

(جاری ہے)

کراچی کیعلاقے اورنگی ٹان ہریانہ محلے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی تک الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سالوں سے لائنوں میں پانی نہیں آرہا۔ مہنگے داموں ٹینکر خرید کر گزر بسر کر رہے تھے، اب ٹینکرز والے بھی علاقے میں پانی دینے سے انکار کر رہے ہیں۔پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے بورنگ کا سہارا تھا لیکن وہ بھی اب کام کا نہیں رہا۔ بورنگ کا پانی استعمال کرنے سے علاقیمیں بہت سی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :