پاکستانی اراکین اسمبلی، سیاستدانوں، سرکاری افسران اور اہم شخصیات کی جانب سے کرپشن کا پیسہ بذریعہ نجی طیاروں بیرون ممالک منتقل کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اپریل 2018 20:07

پاکستانی اراکین اسمبلی، سیاستدانوں، سرکاری افسران اور اہم شخصیات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) پاکستانی اراکین اسمبلی، سیاستدانوں، سرکاری افسران اور اہم شخصیات کی جانب سے کرپشن کا پیسہ بذریعہ نجی طیاروں بیرون ممالک منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں، سرکاری افسران اور اہم شخصیات کی جانب سے کرپشن کا پیسہ بذریعہ نجی طیاروں بیرون ممالک منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے 232 افراد کا نام سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں موجودہ اراکین اسمبلی، اہم سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان شخصیات کی جانب سے کرپشن کا پیسہ بذریعہ نجی طیاروں بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے بھی دعوی کیا ہے کہ وہ یہ تمام معاملہ بہت پہلے ہی اٹھا چکے ہیں۔ یہ وہ ہی تھے جنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی اراکین اسمبلی، سیاستدانوں، سرکاری افسران اور اہم شخصیات کی جانب سے کرپشن کا پیسہ بذریعہ نجی طیاروں بیرون ممالک منتقل کیا جا رہا ہے۔ اب نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ نے بھی ان کے دعوے کی تصدیق کردی ہے۔