روزگار کی غرض سے جانے والے پاکستانی بڑی مصیبت میں پھنس گئے

بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں قبضہ میں لے لیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اپریل 2018 19:54

روزگار کی غرض سے جانے والے پاکستانی بڑی مصیبت میں پھنس گئے
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21اپریل 2018ء) :روزگار کی غرض سے جانے والے پاکستانی بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں قبضہ میں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق روزگار کی غرض سے جانے والے پاکستانی بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی مچھیرے پاکستانی حدود میں شکار کر رہے تھے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی کشتیوں نے انکو گھیرے میں لے لیا۔ماہی گیروں نے اپنی جان بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں جبکہ ایک 17سالہ نوجوان بھارتی فورسز کے ہتھے چڑھ گیا۔بھارتی فورسز نے 5 کشتیاں بھی اپنی تحویل میں لے لیں۔

متعلقہ عنوان :