ضلع ہنگو میں جاری سی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل

ٹل الیون نے کربوغہ کلب کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:18

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ضلع ہنگو میں جاری سی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل،ٹل الیون نے کربوغہ کلب کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم حاجی پیاو زار تھے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء حاجی رنگین خان وزیر کے تعاون سے چھپری وزیران میں جاری CPL ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کرکٹ میچ ٹل الیون اور کربوغہ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹل الیون نے کربوغہ کلب کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم حاجی پیاوزار تھے۔اس موقع پر سماجی شخصیت عمردراز،صورت خان، ڈسٹرکٹ ممبر فریدثاقب سمیت ضلع ہنگو کے ہزاروں افراد میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل ناظم حاجی پیاو زار نے کہا کہ علاقے میں اس قسم کے سپورٹس سرگرمیوں سے امن کی فضائیں بحال ہوں گی جبکہ نوجوان کیلئے مختلف قسم کے کھیلوں کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کھود کی سرگرمیوں سے نہ صرف نوجوانوں میں چھپی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہے بلکہ نوجوان کسی بھی غلط اور ممنوعہ سرگرمیوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا میگا فائنل 23 اپریل کو چھپری وزیران گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔ جس میں ونر ٹیم کو مہمان خصوصی اور ٹورنامنٹ آرگنائزر سیاسی و سماجی رہنماء حاجی رنگین خان وزیر کی جانب سے ونر ٹیم کو موٹر کار انعام میں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :