وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گوجرہ میں زیادتی کے بعد 8سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:14

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گوجرہ میں زیادتی کے بعد 8سالہ بچے کے قتل کے واقعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرہ کے نواحی گائوں میں مبینہ زیادتی کے بعد 8سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔