امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین محمد راغب حسین کا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو خراج تحسین

امریکہ میں مقیم پاکستانی بھی آپ کے شاندار وژن کے قائل ہیں،کراچی اور دیگر شہروں کے لوگ آپکی طرف دیکھتے ہیں

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:14

امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین محمد راغب حسین کا وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین محمد راغب حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد راغب حسین نے صوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے غیرمعمولی اقدامات پر شہبازشریف کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ وژنری لیڈر ہیں۔

آپ نے عوام کی خوشحالی کیلئے انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں مقیم پاکستانی بھی آپ کے شاندار وژن کے قائل ہیں۔ راغب حسین نے کہا کہ جس طرح آپ نے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، اسی طرح کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بھی آپ کی طرف دیکھتے ہیں اور میں ذاتی طور پر آپ کا مداح ہوں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میرے خون میں رچی بسی ہے۔ ہم نے پاکستان کے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔پاکستانی عوام مجھے دل و جان سے عزیز ہیں اور ان کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ترقی اور خوشحالی کے سفر کو ہر شہر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔