وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی اور آئندہ بھی عوام کے دلوں میں رہے گی‘شہبازشریف تبدیلی کی دعویدار جماعت خیبرپختونخوا کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:14

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر ووزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی اور آئندہ بھی عوام کے دلوں میں رہے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔نام نہاد تبدیلی کے دعویدار صرف کھوکھلے دعوے کرتے رہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا اور آج ان کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔یہ جماعت کے پی کے کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیں موقع دیا تو دن رات اپنے بھائیوں کی خدمت کریں گے۔ کے پی کے میں حقیقی ترقی کیلئے اقدامات کرکے اس صوبے کو بھی پنجاب کی طرح بدل دیں گے۔