پاکستان کا وہ علاقہ جہاں 30 برس بعد اپریل کے ماہ میں برفباری ہوئی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:54

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں 30 برس بعد اپریل کے ماہ میں برفباری ہوئی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) گلیات اور ناراں میں ماہ اپریل میں ہونے والی برف باری نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات کے پہاڑی علاقوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ ماہ اپریل میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد گلیات پہنچنا شروع ہو گئی۔ ایبٹ آباد میں بارشوں کا سلسلہ گذشتہ تین روز سے مسلسل جاری رہا، بارشوں کے ساتھ ساتھ گلیات میں 30 سال بعد ماہ اپریل میں ریکارڈ برف باری ہوئی۔

برف باری کی وجہ سے گلیات کی رابطہ سڑکیں بند جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ اپریل میں برف باری کی وجہ سے برف باری کا نظارہ دیکھنے کیلئے سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا۔ گلیات کے مقامی لوگوں نے مین روڈ اور رابطہ سڑکیں فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو آمدورفت میں کوئی مشکلات پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

بالاکوٹ اور وادی کاغان میں ماہ اپریل جنوری کا منظر پیش کرنے لگا، شوگراں، کاغان، ناران اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف باری ہوئی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔

شوگران، کاغان، ناران اور دیگر ملحقہ علاقوں میں برف باری سے فصلیں اور پھلدار درخت بری طرح متاثر ہوئے، شوگراں کاغان اور ملحقہ علاقوں میں 6 انچ جبکہ ناران میں ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، ٹھنڈے موسم اور برف باری سے لطف انداز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد شوگراں میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :