نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا ،ْموجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

ووٹ کو عزت دو، یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے ،ْحسن نواز

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:54

نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا ،ْموجودہ سیاسی صورتحال ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں مسلم (ن) کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان نگراں سیٹ اپ پر گفتگو کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو، یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے۔