آرٹیکل 62 کے تحت اشتہاری قرار دینا کسی بھی شخص کی انتخابی اہلیت ختم نہیں کرتا ،ْاسحاق ڈار کاسینیٹ انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق کیس میں جواب
سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے وکیل سلمان اسلم بٹ کے توسط سے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے خلاف عدالت عظمی میں دائر درخواست کا جواب جمع کروا دیا
ہفتہ 21 اپریل 2018 19:54
(جاری ہے)
اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں درخواست خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں اشتہاری قرار دینے کے خلاف اپیل زیرالتوا ہے، درخواست گزار کی طرف سے اٹھائے گئے نکات الیکشن سے پہلے اٹھائے جاسکتے ہیں، اس بنا پر درخواست گزار کی اپیلیں ہائی کورٹ سے بھی خارج ہوئیں، الیکشن سے پہلے کے اعتراضات انتخابات کے بعد نہیں اٹھائے جا سکتے اور درخواست گزار نے الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ،ْ درخواست گزار معاملے میں متاثرہ فریق بھی نہیں ہے۔
عدالت عظمی کو آگاہ کیا گیا کہ اسحاق ڈارکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے عائد کیے گئے تھے جس پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کیے تو اس کے خلاف اپیل دائر کی گئی، جس میں دونوں نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسحاق ڈار کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی پہلی سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.