سرکاری افسروں اور شہریوں کو پھنسا کر قابل اعتراض وڈیو بنانے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اپریل 2018 19:39

سرکاری افسروں اور شہریوں کو پھنسا کر قابل اعتراض وڈیو بنانے  والے گروہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21اپریل 2018ء) :سرکاری افسروں اور شہریوں کو پھنسا کر قابل اعتراض وڈیو بنانے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار کر لئیے گئے۔ملزمان قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بعد میں بلیک میل کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری افسروں اور شہریوں کو پھنسا کر قابل اعتراض وڈیو بنانے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار کر لئیے گئے۔ملزمان قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بعد میں بلیک میل کرتے تھے۔

(جاری ہے)

گروہ کا شکار ہونے والوں میں ڈی ایس پی سی آئی اے سیالکوٹ بھی شامل ہیں جبکہ دو تحصیل دار، واپڈا کا ایک ایکسیئن اور ایک شہری بھی گروہ کا شکار بنے ہیں۔تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ڈی ایس پی سی آئی اے سیالکوٹ معطل کیا گیا تھا۔پنجاب پولیس نے منڈی بہاء الدین سے گروہ کے دو ارکان گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی جی کے حکم پر ڈی آئی جی منیر مسعود کی سربراہی میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن منیر مسعود مارتھ کا کہنا تھا کہ متاثرہ لوگوں کے بیانات رکارڈ کیے ہیں۔تفتیش چل رہی ہے،ایک دودن میں کسی نتیجے پرپہنچ جائیں گے۔