ضلع بہاولنگر اور حیم یار خان کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضلع بہاولنگر اور حیم یار خان کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ مقرر کی گئی تمام اپیلوں کو سنا گیا۔

(جاری ہے)

ضلع پاکپتن کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا جبکہ ضلع ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان کی اپیلوں کا فیصلہ 24 اپریل کو سنایا جائے گا۔ ضلع راجن پور، مظفر گڑھ ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی اپیلوں کی سماعت 23 اپریل کو کی جائے گی۔