سپریم کورٹ کا اسموگ کمیشن کو رپورٹ مرتب کرکے 9 جون کو پیش کرنے کا حکم

ْیہ آئندہ نسلوں کی صحت کا معاملہ ہے، اس میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی‘ چیف جسٹس پاکستان

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:46

سپریم کورٹ کا اسموگ کمیشن کو رپورٹ مرتب کرکے 9 جون کو پیش کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاںثاقب نثار نے اسموگ کمیشن کو رپورٹ مرتب کرکے 9 جون کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ آئندہ نسلوں کی صحت کا معاملہ ہے، اس میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیف جسٹس میاںثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت اسموگ کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز حسن، محکمہ ماحولیات کے لا ء افسران اور دیگر عہدیداران پیش ہوئے۔ شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سموگ کے پھیلائو سے انسانی صحت اور ماحول متاثر ہورہا ہے، یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، سموگ کی روک تھام کیلئے حکومت کو حکم جاری کیا جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ آئندہ نسلوں کی صحت کا معاملہ ہے، اس میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔عدالت نے حکم دیا کہ اسموگ کمیشن رپورٹ مرتب کرکے 9 جون کو پیش کرے۔اسموگ کے خلاف زیر التوا ء درخواستیں کمیشن رپورٹ کے بعد یکجا کرنے کاحکم دیں گے جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی ۔