بھارت کا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈر ی کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی نظریں ہٹا نا چا ہتا ہے

مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا بھارت پاکستان کے خلاف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن کا اعتراف جرم اور گرفتاری ہے بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر تا ہے بھارت خود دہشت گرد ہے جو کہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کاظہرانے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:46

بھارت کا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کھسیانی بلی کھمبا نوچے ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈر ی کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی نظریں ہٹا نا چا ہتا ہے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا بھارت پاکستان کے خلاف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن کا اعتراف جرم اور گرفتاری ہے بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر تا ہے بھارت خود دہشت گرد ہے جو کہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے این اے 120کے گا ؤں خانپور میں یو سی چیئر مین ملک عمران رحمت ڈوگر کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل نجینئر رانا احمد عتیق انور ، پیر اشرف رسول ایم پی اے ، ملک مشتا ق احمد ڈوگر ، ملک اشتیاق احمد ڈوگر ، میڈ یا کو آرڈنیٹر ندیم گورایہ ، ملک ندیم محمود چوہان ،چودھری شہباز گجر بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں عورتوں ، بچیوں کی عزتوں کی پامالی اور بے گناہ نہتے کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے مودی سرکار کی ہٹ دھرمی خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے پاکستان کی غیور مسلح افواج بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دے رہی ہے بھارت نے کسی قسم کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایسا حشر کرینگے کہ اس کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور ملک وقوم کی خدمت ہے ہم نے پانچ سالوں میں ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گا مزن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک سے دہشت گردی و لا قانونیت ، مہنگائی وے روزگاری ، توانائی بحران کو ختم کیا آج پاکستان میں امن قائم ہو نے کے ساتھ ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے ملکی تاریخ میں پہلی با ر سی پیک منصوبوں پر ہمارے دوست ملک چین نے 50ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی سی پیک تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے کراچی اور فا ٹا میں امن بحال اور روشنیاں لو ٹ آئی ہیں اس کا کریڈٹ محمد نواز شریف کو جا تا ہے مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے محمد نواز شریف کی دن بدن بڑھتی ہو ئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ہیں سینیٹ الیکشن میں ہمارا راستہ روکنے والے زرداری اور نیازی آج ایک دوسرے پر پھر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگا رہے ہیں ان کے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے آئندہ الیکشن میں ہم مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادینگے مسلم لیگ(ن) ملک گیر کا میابی حا صل کرے گی مرکز اور صوبوں میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی ملک مشتاق احمد ڈوگر ، ملک اشتیا ق احمد ڈوگر ، یوسی چیئر مین ملک عمران رحمت ڈوگر نے این اے 120اور پی پی 137میں را نا تنویر حسین اور پیر اشرف رسول کی ماپنی برادری اور ساتھیوں سمیت مکمل حمائیت کا اعلان کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہو ئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ان کا شکریہ ادا کیا قبل ازیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے این اے 120کے مختلف دیہات کا دورہ بھی کیا اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا۔