راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں نقدی ، قیمتی سامان چرا لیا گیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:46

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) قصور اور نواح میں راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے علاقہ جمبر اڈہ کے قریب تین ڈاکوئوں نے دوکاندار محمد اشفاق سی85000ہزار کی نقدی لوٹ لی اور نیاز نگر قصور سے نا معلوم چور حاجی نیامت علی کی ٹینری سی4لاکھ روپے مالیت کا لیمینیشن چمڑے کے چار رول چوری کر کے لے گئے جبکہ بھوئے آصل میں نا معلوم چور سید نذیر حسین کے گھر سے 80000کی نقدی اور اور لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے اور سرائے مغل کے علاقہ ہنجرائے کلاں سے چور شمس الدین بلوچ کی ایک لاکھ ستائس ہزار روپے مالیت کی بکریاں چوری کر کے لے گئے ،مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :