برائن برادرز نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:42

برائن برادرز نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا ..
مونٹی کارلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

برائن برادرز نے سیمی فائنل میں فابیو فوگنینی اور سیمونی بولیلی پر مشتمل اٹالین جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فوگنینی اور بولیلی کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-3 اور 10-7 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :