پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل، زیڈ ٹی بی ایل پہلی اننگز میں 293 رنز بنا کر آئوٹ، عاقب شاہ، سعد نسیم اور شکیل عنصر کی نصف سنچریاں، محمد عمر کی 4 وکٹیں، غنی گلاس نے ایک وکٹ پر 10 رنز بنا لئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:42

پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل، زیڈ ٹی بی ایل پہلی اننگز ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ تین روزہ فائنل میچ کے پہلے روز زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم پہلی اننگز میں 293 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عاقب شاہ، سعد نسیم اور شکیل عنصر نے نصف سنچریاں سکور کیں، محمد عمر نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں غنی گلاس نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 10 رنز بنا لئے تھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے فائنل میچ کے پہلے روز زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم پہلی اننگز میں 293 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عاقب شاہ 72، سعد نسیم 71 اور شکیل عنصر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد عمر نے 4، حسنین بخاری نے 3 اور الفت شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں غنی گلاس نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 10 رنز بنا لئے تھے اور اسے زیڈ ٹی بی ایل کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 283 رنز درکار ہیں۔