سستی اوبر موٹو سروس کا کراچی میں آغازہوگیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:36

سستی اوبر موٹو سروس کا کراچی میں آغازہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) اوبر نے کراچی میں اپنی بائیک سروس اوبر موٹو کا آغاز کر دیا۔ عالمی اسمارٹ فون ایپ بلا رکاوٹ رائیڈرز کا ڈرائیورزسے رابطہ قائم کرتی ہے۔ پچھلے ماہ اس سروس کا لاہور میں کامیاب آغاز کیا گیا تھا ،اوبر ایپ میں موجود پش بٹن کے ذریعہ ہزاروں افراد آسان ، سستی اور قابل اعتماد ذرائع آمدورفت تک رسائی حاصل کر رہے ہیں ۔

لانچ سے قبل پا کستان ریڈ کریسینٹ سوسائٹی (PRCS) کے اشتراک سے موٹر بائیک رائیڈرز کے لیے سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔سیشن میںاوبر موٹو کے رائیڈرز کو سڑک پر محفوظ رہنے کی بہترین احتیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی گئی ۔ کراچی کی بائیکر کمیونٹی کی حمایت اور اوبر موٹو کے استعمال کے وقت حفاظتی تدابیر اپنانے کے لیے اوبر نے ژuberMOTO ride Karachiس کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

بائیک رائیڈ کا حصہ بننے والے ہر رائیڈر کو اوبر پاکستان نے ہیلمٹ عطیہ کیا۔ ژuberMOTO ride Karachiس اردو سائنس کالج کے باہر سے شروع ہوکر نیپہ، ناگن چرنگی، ناظم آباد ، سیوک سینٹر اور شاہرائے قائد اعظم سے گزری ۔ بائیکر کمیونٹی اور پارٹنر ڈرائیور ز نے اوبر پاکستان کے رائیڈرز اور ڈرائیورز کے لیے حفاظتی اقدامات کی بھر پور حمایت کی ۔ اوبر مسلسل پاکستان میں رائیڈرز ، ڈرائیورز اور شہروں کی ضروریات کے مطابق سروسز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔