عامر حیات روکھڑی کرکٹ، اپالو کلب نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:33

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) خضرٰی کرکٹ کلب کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے پہلے عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں اپالو کلب نے شائننگ کلب کو 9وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ، تفصیلات کے مطابق ریس کورس گراونڈ میں کھیلے جانے ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں شائننگ کلب نے پہلے کھیل کر 37.

(جاری ہے)

4اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنائے جبکہ عمر جاوید 31اور آصف رضا 22رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،محمد رمیز نے 5، نثار احمد اور اسد رفیق نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، اپالو کلب نے ہدف 21.3اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا، تنویر جاوید نے 53، ہاشم ابراہیم نے 38اور آغا سلمان نے 30رنز بنائے، واحد وکٹ احمد شفیق کے حصہ میں آئی، فاتح ٹیم کے محمد رمیز عمدہ باولنگ پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :