شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منگل سے شروع ہوگا، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پاکستان کی نمائندگی کرینگے

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:22

شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منگل سے شروع ہوگا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منگل سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایس سی او سربراہان مملکت کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق امور کو زیر بحث لایا جائیگا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے چینی ہم منصب وانگ ئی اور چائنیز سٹیٹ کونسلرز کیساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ئی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت جبکہ اجلاس میں آٹھ رکن ممالک چین،کرغزستان،پاکستان،روس،تاجکستان،بھارت،قزاخستان اور ازبکستان کے وزراء خارجہ شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :