سجاول کے معروف دینی ادارے جامعہ القاسمیہ میں ختم بخاری کی تقریب 22 اپریل کوہوگی

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:16

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سجاول کے معروف دینی ادارے جامعہ القاسمیہ میں ختم بخاری کی تقریب 22 اپریل کو منعقد ہوگی ، سالانہ ختم بخاری کی تقریب میں آخری درس حدیث شیخ الحدیث مولانامحمد صالح الحداد پڑھائیں گے ،اس سال جامعہ القاسمیہ میں فارغ التحصیل سینتیس علماء اور بیس حفاظ کرام کی دستاربندی بھی ہوگی ، تقریب میں ہرسال ہزاروں کی تعداد میں لوگ دعامیں شرکت کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر شہری اپناکاروبار بندکرکے دعامیں شرکت کرتے ہیں، جبکہ جمیعت علماء اسلام اور جمیعت طلباء اسلام کی جانب سے رضاکارانہ خدمات انجام دی جاتی ہیں،

متعلقہ عنوان :