پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے جس کوآج مخالفین بھی تسلیم کر رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:55

پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے جس کوآج مخالفین بھی تسلیم کر رہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس پر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا الیکشن قریب آتے ہیں بڑی بڑی وکیٹیں گریں گے، پی ٹی آئی ملک سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، پ پ کا تو زرداری کے آنے سے ہی خاتمہ ہوگیا ہے ، اب نواز خاندان کی بھی سیاست ختم ہوچکی ہے، انہوں نے کہا آج مخالفین بھی بیان دینے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا شکریہ ادا کرتوں ہوں جنہوں نے کہا کہ جس طرح عوام پ پ پ کو چاہتی تھی اب پی ٹی آئی کو چاہتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں زرداری کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جتنا ظلم کرنا ہے کر لیں ہمارے کارکن جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں ان کو حوصلے بلند ہیں، کارکنوں پر جھوٹی مقدمات درج کے انہیں زد کوب کرنی کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہمارے انصافین ڈٹ کے مقابلہ کریں گے ، جس طرح ہمارے چیئرمین سالوں سے کرپشن مافیہ کا مقابلہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا منگو پیر واقعے کو سندھ پولیس نے غلط رنگ دیکر کارکنوں پر جھوٹے مقدما ت کا انداج کیا ہے جس خلاف پورے سندھ میں احتجاج کیئے جائیں گے، انہوں نے کہا ہم کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ہم کارکنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ظلم کے خلاف ڈٹ کے مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا زرداری کی پولیس الیکشن قریب آتے ہیں عوام پر ظلم کرنا شروع کر دے گی جھوٹے مقدمات بنانے کی تیاریاں بھی کی جائیں گے زرداری عوام کا ووٹ اپنے طاقت پر لینا چاہتا ہے لیکن عوام ان کو جان چکی ہے اس مرتبہ عوام اپنا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرے اور ان چور لٹیروں کا راستہ بند گیا ہے ، سندھ میںکرپشن کی انتہا ہوگئی ہے ایک سیکریٹری کے پی ایس کے گھر سے بھی کڑوڑوں روپے نقل رہے ہیں تو وزیروں مشیروں کے گھروں سے تو پئسوں کے کنویں نکلیں گے۔

انہوں نے کہا 29اپریل لاہور مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا جس میں سندھ سے عوام بڑی تعداد میں شرکت کے گی ۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ایم این اے سردار علی گوہر مہر سے ان کی ررہائش گاہ کراچی میں خصوصی ملاقات کی اور سند ھ میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔