الیکشن 2018پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس کل گلشن اقبال میں ہو گا

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:55

الیکشن 2018پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس کل گلشن اقبال میں ہو گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے ترجمان الیاس مغل نے کراچی میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے پاکستان عوامی تحریک نے اہم مشاورتی اجلاس کل 22اپریل بروز اتوار صبح 11بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال بلاک 10میں طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے تمام ریجنل قائدین ،ایگزیکٹو کونسل کے ممبران ،ضلعی صدور ،جنرل سیکرٹریز ،فورمز سربراہان شرکت کریں گے ۔اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال،سانحہ ماڈل ٹائون اور الیکشن 2018 پر اہم فیصلہ جات ہونگے اور سیاسی اتحاد پر غور ،بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے خلاف مرحلہ وار احتجاج و دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔