خواجہ سلمان صاحب! ڈاکٹر توقیر کو باہر کیوں بھیجا گیا ہے؟ چیف جسٹس

میں اپنی ذات کی حد تک ذمہ دار ہوں،خواجہ سلمان رفیق کا جواب،آپ کے چہرے کے رنگ کیوں بدل رہے ہیں؟ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کا مکالمہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 17:39

خواجہ سلمان صاحب! ڈاکٹر توقیر کو باہر کیوں بھیجا گیا ہے؟ چیف جسٹس
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری کی جنیوا میں تعیناتی کاازخود نوٹس لے لیا،چیف جسٹس نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو توقیر شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کاحکم بھی دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے سابق پرنسپل سیکرٹری شہبازشریف کی جنیوا میں تعیناتی کاازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کاحکم بھی دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا مکمل ملازمت کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس نے وزیرصحت سلمان رفیق نے مکالمہ کیا کہ خواجہ سلمان صاحب ! ڈاکٹر توقیر کو باہر کیوں بھیجا گیا ہے؟ سلمان رفیق نے کہاکہ میں اپنی ذات کی حد تک ذمہ دار ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ پھرآپ کے چہرے کے رنگ کیوں بدل رہے ہیں؟ سنا ہے کہ توقیر شاہ کی شہباز شریف کیلئے بہت زیادہ خدمات ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت محسوس ہوئی توپرنسپل سیکرٹری امداد اللہ بوسال کو بھی بلایا جائے گا۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں