وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کل بیجنگ پہنچیں گے

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات بھی کریں گے

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:48

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کل بیجنگ پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کل اتوار کو بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایس سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی جبکہ اس موقع پر اہم علاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت قزاخستان ، کرغزستان، روس ، تاجکستان ، ازبکستان ، ایس سی او کے سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹوکمیٹی کے ڈائریکٹر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایس سی او کا بنیاد ی مقصد خطے میں امن واستحکام کی بہتری ، رکن ممالک سمیت خطے کے ممالک کی ترقی اورخوشحالی ہے ۔ اپنے قیام کے بعد سے تنظیم نے سکیورٹی معاملات میں باہمی تعاون کے فروغ پر ہمیشہ زور دیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :