شمالی وزیرستان ایجنسی کے تاجر مقامی سول و فوجی اور فاٹا سیکرٹریٹ کے نمائندوں سے کل ملاقات کریں

گے ملاقات میں مسائل اور انکے حل پرتبالہ خیال کیا جائے گا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:48

شمالی وزیرستان ایجنسی کے تاجر مقامی سول و فوجی اور فاٹا سیکرٹریٹ کے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) شمالی وزیرستان ایجنسی کے تاجر مقامی سول و فوجی اور قبائلی علاقہ جات ((فاٹا)) سیکرٹریٹ کے نمائندوں سے کل اتوار 22 اپریل کو ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں مسائل اور انکے حل پرتبالہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے جمعہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قبائلیوں کی معاشی بحالی ترجیح ہے، فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت قبائل کو بااختیار بنانے اور انکی خوشحالی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حرکی آپریشنز کے بعد کلیئر فیز کے چیلنجز پر قابو پا رہے ہیں، استحکام و تعمیر کا عمل جاری ہے، یہ ہمارا گھر ہے اور ہم مل کر حالات کو بتدریج مکمل طور پر معمول پر لائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ یہ وقت ہے کہ غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے میں مصروف دشمن قوتوں کے بارے میں آگاہ رہا جائے تاہم یہ قوتیں اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہونگی۔۔