سی پیک ہماری ترقی کیلئے زینہ ثابت ہوگا ، سینیٹر آغا شاہزیب درانی

ْ بلوچستان میں شاہراہوں کے جال سے تجارتی اور آمدورفت کی سہولت کی بے حد مواقع پیدا ہونگے

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمرز سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ تیاری کی مراحل میں ہے ، ہم خضدار سمیت پورے بلوچستان کے لئے بجٹ میں خصوصی منصوبے شامل کررہے ہیں ،سی پیک ہماری ترقی کے لئے زینہ ثابت ہوگا ، بلوچستان میں شاہراہوں کا جال بچھانے کا جو پروگرام ہے اس سے تجارتی اور آمدورفت کی سہولت کی بے حد مواقع پیدا ہونگے ، خضدار رتوڈیرو شاہراہ کی تعمیراتی کا کام میں از خود مانیٹر کررہاہوں اور ذمہ داروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ اس شاہراہ کی فوری تکمیل کو ممکن بنائیں ، خضدار بیسیمہ شاہراہ کا جو منصوبہ ہے اس کے لئے بھی حکمت عملی بنارہے ہیں ،صوبے میں تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ڈیمز کی تعمیر کے لئے بھی خصوصی منصوبہ بندی کررکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ سینیٹرآغا شاہزیب درانی نے کہاکہ پاک آرمی اور وفاقی حکومت مل کر بلوچستان میں خوشحالی فلاح و بہبود کے جو منصوبے بنارہے ہیں اس سے غربت و پسماندگی میں کمی واقع ہوگی اور فروغ تعلیم کو آگے لیجانے کا موقع میسر آسکے گا ۔ بلوچستان میں صحت ، بجلی کے مسائل بھی حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

بلوچستان میں زیر زمین پانی کی قلّت کو دور کرنے کے لئے ڈیمز کا پلان بنارہے ہیں ، کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ ڈیمز کی تعمیر ہو اور اس سے پانی کا جولیول زیر زمین تیزی کے ساتھ نیچے جارہاہے اسے روکا جاسکے ، انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے دیگر بنیادی مسائل کو سینیٹ اور کمیٹیز کے فورم پر وقتا فووقتاً پیش کرتا رہتا ہوں اور جس میں کافی حد تک کامیابی بھی مل چکی ہے ۔

جہاں کہی بھی موقع ملیگاوہاں میں بلوچستان کا مدعا بیان کرونگا ۔ ہماری ترجیحات میںیہ اقدام بھی شا مل ہے کہ بلوچستان میں نئی نسل کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کرکے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جاسکے ، اس مقصد کے لئے جامعات کا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے اور صوبے کے طلباء کو اسکالر شپ دیکر دیگر صوبوں اور بیرونی ممالک پڑھنے کے مواقع فراہم کیا جارہاہے۔