ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:28

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس منعقدہوا، اجلاس میںفروغِ تعلیم کے لئے حکمت عملی ومنصوبہ سازی پر غورو خوض ہوا ،اجلاس میں اطمینان بخش مانیٹرنگ کے بعد 30ٹیچرز کو معطل ، 23اساتذہ کی جواب طلبی، اور 86ٹیچرز کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ، تعلیم پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، تعلیمی شعبے میں سفارش ، اقرباء پروری ، غیر حاضری ،سستی اور کاہلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی اس کو کسی بھی طرح برداشت کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر خضدا رمجیب الرحمن قمبرانی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی نے اجلاس کو بتایا کہ تعلیم پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا ،اساتذہ کی ہر صورت میں حاضری تعلیمی اداروں کو فعال اور ناخواندگی کا خاتمہ سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اسے احسن انداز میں سرانجام دیا جائیگاہمیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی نئی نسل کو زیور ِ تعلیم سے ہر صورت میں آراستہ کرنا ہوگا اس کے لئے تمام طبقات اپنی ذمہ داریاں نبہا کر فروغِ تعلیم کے لئے کردار ادا کردیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر علی رضاکھوسہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرخضدار ذکریا شاہوانی ، ڈی او فیمیل زاہدہ مصطفی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر سیف اللہ و دیگر نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں خضدار میں تعلیمی ماحول کو سازگار، نظام تعلیم کو موثر بنانے، گورنمنٹ تعلیمی اداروں کو فعال کرنے اور اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت میں یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دلیرانہ فیصلے صاد ر کردیئے ۔

خضدار ضلع میں غیر حاضر رہنے والے 30ٹیچرز کو معطل ، 23اساتذہ کی جواب طلبی، اور 86ٹیچرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدا رمجیب الرحمن قمبرانی نے کہاکہ تعلیمی ترقی ہمارے مستقبل کے لئے ناگزیر ہے ، یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جن قوموں نے تعلیم کو فوقیت دی اور آگے بڑھنے کی کوشش کی ایسے اقوام آج دنیاء پر حکمرانی کررہے ہیں ، ہمیں تعلیم پرکسی قسم کی کوتاہی ، سفارش وغیرکو خاطرمیں لائے بغیر تعلیم کو عام کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ اس خطہ کی اہمیت بڑھ رہی ہے مستقبل کے چیلنجر سے نمٹنے کا واحد ذریعہ فروغِ تعلیم ہے تعلیم کے ذریعے ہم مستقبل کے چیلنجر سے نمٹ سکتے ہیں اس مقصد کے لئے تمام ذمہ دار طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کہ تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں تعلیم یافتہ بنائیں ۔ محکمہ ایجوکیشن اسکولز کی مانیٹرنگ کو مذید تیز کردے ، اساتذہ کی غیر حاضری پر بھی گہری نظر رکھے کوئی بھی استاذ اپنے اسکول سے غیر حاضر نہ ہو تمام تعلیمی ادارے فعال ہوں ، اس حوالے سے مذید موثر کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :