شاہین ایئراپنی تمام پروازوں کیلئے نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ استعمال کرے گی

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:28

شاہین ایئراپنی تمام پروازوں کیلئے نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان کی سب سے بڑی نجی ایئر لائن،شاہین ایئر انٹرنیشنل اپنی تمام پروازوں کے لیے نیااسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ استعمال کرے گی۔ شاہین ایئر کی تمام پروازوں کی روانگی اور آمد کا آغاز جمعرات 03مئی 2018 کو نئے ایئر پورٹ کے افتتاح کے بعد شروع ہو گا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA)کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر03مئی 2018 کی صبح 10:00 بجے سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔

اس طرح اب شاہین ایئر کی تمام پروازیں ، مذکورہ تاریخ سے،روانگی اور آمد کے لیے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ استعمال کر یں گی۔شاہین ایئر انٹرنیشنل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، زہیب حسن نے کہا،’’اسلام آباد ایئر پورٹ استعمال کرنے والے شاہین ایئرکے تمام مسافروں سے ہماری درخواست ہے کہ وہ کسی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہونے سے قبل ہمارے کال سینٹر 021 111 80 80 80سے اپنی پرواز کی تصدیق کر لیں۔

(جاری ہے)

‘‘نئے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ، موسم گرما میں شاہین ایئر اندرون ملک 26 اوربیرون ملک 42پروازیں آپریٹ کرے گی۔سنہ 1993ء میں پاکستان کی پہلی نجی ایئر لائن کے طورپر اپنے سرگرمیاں شروع کرنے والی شاہین ایئر 11 بین الاقوامی اور 08 اندرون ملک مقامات کے لیے پروازیں چلاتی ہے۔ ایئر لائن کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر ادارے نے ’’شائن مائیلز‘‘ کے نام سے شاہین ایئر لائلٹی کارڈ متعارف کرایا ہے اور ساتھ ہیں اپنی ویب سائٹ اور ویب اپلیکیشن کو بھی بہتر بنایا ہے تاکہ اپنے مسافروں کو آسانی فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :