نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیان زون سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:26

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ہفتہ کو شنگھائی میں کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیان زون سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیول بیس آمد پر کمانڈر شنگھائی نیول بیس نے ایڈ مرل ظفر محمود عباسی کا خیر مقدم کیا۔ایڈمرل ظفر عباسی نے چینی بحری جہاز یانگ ژاون اور چینی ایئر فورس کے اثاثوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے جہاز کے عملے سے بات چیت کی اور ان کے پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا۔