ضلعی انتطامیہ لاہور جون و جولائی کے متوقع سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:50

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتطامیہ لاہور جون و جولائی کے مہینوںمیں متوقع سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کر رہی ہے اور تمام ادارے اس ضمن میں ملکر کام کر رہے ہیں، متعلقہ اداروں کو ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے نادر ہال میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ، اے ڈی سی جی رائو امتیاز جبکہ ایل ڈیلبیوایم سی ، واسا، ریسیکیو1122، محکمہ انہار اور دیگر ادارں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریسکیو 1122کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام آلات کو فنکشنل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی سی لاہور نے ریسکیو کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دریائے راوی میں مشقیں کی جائیں اور اس میں دیگر اداروں کو بھی شامل کیا جائے۔

انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کو کہا کہ وہ دریائے راوی کے بیڈ اور پشتوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کریں اور اس کے لئے اگر ضلعی انتظامیہ کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس میں پورا تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے واسا اور ایل ڈیلبیوایم سی کو ہدایت کی کہ شہر کی چھوٹی اور بڑی نالیوں کی صفائی کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :