پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین کو جدید سہولتوں سے اراستہ کر کے اپ گریڈ کیا گیا ، وفاقی وزیر ریلوے

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:50

راولپنڈی21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نی خیبر میل اپ گریڈ کوچز کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین کو جدید سہولتوں سے اراستہ کر کے اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔یہ ٹرین موجودہ حکومت کی کاوشوں کی بہتریں مثال ہے جو مسافروں کو مہیا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرین میں چھ اکانومی،تین اے سی بزنس،ایک اے سی سلیپر،ایک ڈائننگ کار،اے سٹینڈرڈ،پاور وین،پوسٹل وین،لگیج وین اور ملٹری کورئیر شامل ہیں۔

اس میں مسافروں کے لئے نئی اپ گریڈیشن،چارجنگ پوائنٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوںنے بتایا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں اب تک 45ٹرینیں جن میں 645مختلف اقسام کی کوچز شامل ہیں کو اپ گریڈیشن اور ویلیو ایڈیشن کر کے ٹریک پر لایا گیا ہے اور ان ٹرینوں پر اب تک تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت خرچ کی گئی ہے جو کہ بائیس لاکھ رو پے فی کوچ بنتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند مہینو ں میں مذید دو ٹرینوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی ۔