ملک میںاگر ایک دوسرے کو گرانے کاعمل جاری رہا تو ہم ترقی نہیں کر سکیں گے‘

ریلوے میںاقرباء پروری اور کرپشن سے پاک کلچر چھوڑ کر جا رہے ہیںوفاقی وزیر ریلوے کی راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر خیبر میل کی نئی کوچز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:50

راولپنڈی21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میںاگر ایک دوسرے کو گرانے کاعمل جاری رہا تو ہم ترقی نہیں کر سکیں گے،ریلوے میںاقرباء پروری اور کرپشن سے پاک کلچر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔بیرون ملک سرمایہ کاری بڑھنے سے ریلوے میں بہتری آئے گی۔آئندہ حکومت چاہے کسی کی بھی ہو مگرریلوے پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ دنیا ریلوے سیکٹر میں آگے چلی گئی ہے۔

خسارے میں اضافہ ساڑھے تین ارب اور آمدنی میں اضافہ پچاس ارب روپے ہے۔تنخواہ اور پینشن پر وفاقی حکومت کا کنٹرول ہے۔چار سال میں متعدد ٹرینیں اپ گریڈ کر دی گئی ہیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہر آنے والے سال میں ریلوے میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر خیبر میل کی نئی کوچز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک تاریخی ٹرین خیبر میل کا افتتاح کیا گیا ہے جسکی چونسٹھ کوچز ہیں،پانچ ہزار مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ٹرین میں تما م ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں تو اضافہ ہو رہا ہے مگر ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز وفاقی حکومت کے ذمہ ہے ۔ریلوے میں ایک لاکھ 18ہزار پینشنرز اور73ہزار ملازمین ہیں جن کی تنخواہوں اور پنشنز میں ہر سال اضافہ ہو جاتا ہے۔

ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن پر 65اور 68ارب روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ ریلوے کے متعدد سیکشن عوامی مفاد میں چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں گذشتہ 65سال میں ہونے والی تباہی کا ازالہ موجودہ حکومت نے پانچ سال میں 15سال کا کام کر کے کیا ہے جس سے ریلوئے میں بہتری نظر آئی ہے۔