Live Updates

میرا کیس مضبوط ہے،نااہلی ختم ہونےکیلئےپرامید ہوں،جہانگیرترین

فوزیہ قصوری نےسینیٹرنہ بننےپرپارٹی چھوڑی،ووٹ بیچنےکاسلسلہ ختم نہ ہوا تونظام میں بہتری نہیں آئیگی،چوہدری سرورنےایک ووٹ بھی نہیں خریدا۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 16:34

میرا کیس مضبوط ہے،نااہلی ختم ہونےکیلئےپرامید ہوں،جہانگیرترین
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے کہا ہے کہ میرا کیس مضبوط ہے،نااہلی ختم ہونے کیلئےپرامید ہوں،فوزیہ قصوری نےسینیٹرنہ بننے پرپارٹی چھوڑی،ووٹ بیچنےکا سلسلہ ختم نہ ہوا تونظام میں بہتری نہیں آئیگی،چوہدری سرورنےایک ووٹ بھی نہیں خریدا۔ انہوں نے آج یہاں وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی فیملی سے اظہار تعزیت کے لیے آیا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف ثبوت اتنے سخت ہیں کہ ان کا بچنا ناممکن ہے۔ اب شہباز شریف کی باری ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ اگر کسی نے بنایا تو وہ پاکستان تحریک انصاف ہوگی۔ باقی جماعتوں نے الگ صوبے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانا ہمارے منشورکا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوزیہ قصوری نے سینیٹر نہ بننے پر پارٹی چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بیچنے کا سلسلہ ختم نہ ہوا تونظام میں بہتری نہیں آئے گی۔چوہدری سرور نے ایک ووٹ بھی نہیں خریدا۔ جہانگیرترین نے کہا کہ تکنیکی بنیادوں پرمیرا کیس مضبوط ہے،نااہلی ختم ہونے کیلئے پرامید ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات