نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں بعد میں بتاؤں گا، راؤ انوار

جے آئی ٹی بننے کے بعد سب واضح ہوجائے گا، سب کو بتاؤں گا پولیس مقابلے جعلی تھے یا نہیں،سابق ایس ایس پی ملیر

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر را انوار نے کہا ہے کہ نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں یہ میں بعد میں بتاؤں گا۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے را انوار نے کہا کہ نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں، یہ میں بعد میں بتاں گا، مقدمے کا چالان جمع ہونے دیں سب پتہ چل جائے گا۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیا کہ پولیس کے مطابق آپ کے سارے مقابلے جعلی تھے، جس پر راؤ انوار نے کہا کہ جے آئی ٹی بننے کے بعد سب واضح ہوجائے گا، سب کو بتاؤں گا پولیس مقابلے جعلی تھے یا نہیں۔اس سے قبل را انوار کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے تاہم روانگی کے وقت راؤ انوار کو جیل لے جانے والی گاڑی خراب ہوگئی۔