شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرکیخلاف بیرون ملک فرارہونے سے متعلق کیس کی سماعت16مئی تک ملتوی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) کراچی کی مقامی عدالت میں سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرکیخلاف بیرون ملک فرارہونے سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرکے خلاف بیرون ملک فرارہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ملزم شارخ جتوئی کو پیش نہ کیا جا سکا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں جیل حکام کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کو حساس قراردے دیا ۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ نے تاحال نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا ۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت جیل میں ہی کی جائے ۔عدالت میں ملزم شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ کی جاسکی ۔عدالت میں ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مقدمہ پانچ سال سے التوا کا شکار ہے ۔عدالت نے شارخ جتوئی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم موخر کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔