پنجاب میں تعلیم کااعلیٰ معیار حکومت کی اولین ترجیحی ہے، حنا پرویز بٹ

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:32

پنجاب میں تعلیم کااعلیٰ معیار حکومت کی اولین ترجیحی ہے، حنا پرویز بٹ
لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا گیا ہے۔پنجاب میں تعلیم کااعلیٰ معیار حکومت کی اولین ترجیحی ہے۔سرکاری سکولوں میں بنیادوں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔بیت الخلاء ،چار دیواری اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی جیسے پروجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

دیہی علاقوں کے سکولوں میں چار دیواری سب سے بڑا مسئلہ تھا لیکن محکمہ تعلیم نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا ہے۔جبکہ اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں ماہوار سکولوں کے دورے کرتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان مزید کہنا تھا ماضی کی حکومت نے تعلیم و صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کی وجہ سے آج ہسپتالوں کی حالت ابتر ہو گئی ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے سب سے پہلے سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجے کی بہترین سہولیات اور بیڈز کی کمی کو پورا کیا ہے جن ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی سامنے آئے رہی ہے آئندہ بجٹ میں ہسپتالوں میں تمام سہولایت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔