وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، مفتاح اسماعیل کی قیادت میں پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف/عالمی بینک کی سپرنگ میٹنگ میں شرکت
وفد کی اس موقع پر آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مٹسو ہیرو فروساوا اور ان کی ٹیم سے ملاقات
ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے جنوبی ایشیاء کے لئے بینک کی نائب صدر سنیزینا سٹولج کویک سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم کے مشیر نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حکام کو پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران بھی پاکستان مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف حاصل کر رہا ہے جبکہ آئندہ سالوں کے دوران بھی جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے نتیجہ میں جی ڈی پی کی شرح نمو کے ہدف کے حصول میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے ملک کی بڑھتی ہوئی برآمدات کے حوالے سے بھی بتایا جبکہ حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے لئے کئے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو ناکائو سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں اے ڈی بی حکومت پاکستان کی معاونت کر سکتا ہے۔ اس موقع پر اے ڈی بی کے صدر نے وزیراعظم کے مشیر کو یقین دلایا کہ بینک ترقی کے عمل میں اپنی معاونت جاری رکھے گا اور پاکستان کا ایک بڑا ترقیاتی شراکت دار ثابت ہو گا۔ انہوں نے مشیر خزانہ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے آئندہ ماہ منیلا میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔ افغان وزیر خزانہ اکلل حاکمی سے ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو متاثر کرنے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا کہ ان مسائل کے خاتمے کے لئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ اس حوالے سے گروپ کا پہلا اجلاس مئی کے آغاز میں منعقد ہو گا۔ مشیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم کی سربراہی میں ہونے والے گول میز مذاکرے کے شرکاء کو پاکستان کے سڑک اور خطے کے منصوبے کے ترقیاتی اثرات کے بارے میں بتایا۔ گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن بھی وفد میں شامل ہیں جبکہ پاکستانی وفد کی معاونت واشنگٹن میں کمرشل قونصلر اور عالمی بینک میں پاکستان کے متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.