ڈیرہ بگٹی ،10 فراری کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:26

ڈیرہ بگٹی ،10 فراری کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے
ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) ڈیرہ بگٹی میں10 فراری کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی بلوچستان کا محفوظ ترین ضلع بن چکا ہے اور ریاست ہتھیار ڈالنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے مستقبل کو بھی بہتر بنائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ بگٹی میں دس فراری کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے شامل ہوگئے ہیں،ہتھیار ڈالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو کہا ہے کہ ریاست نہ صرف خوش آمدید کہتی ہے بلکہ ان کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی صوبے کا محفوظ ترین ضلع بن چکا ہے جبکہ اس سے قبل بمبور ٹاپ کو شرپسندوں نے نوگوایریا بنا رکھا تھا جسے کلیئر کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے بچوں اور خواتین کو نشانہ بناتے ہیں لیکن سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے امن قائم ہوچکا ہی۔

متعلقہ عنوان :